آرمی کیمپ پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے چار دن کی جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کیا


ویب ڈیسک January 03, 2026

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  میں آرمی کیمپ پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم کو پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی کورٹ نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کردیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم عبد الحمید  نے اضاخیل میں آرمی کیمپ پر حملہ کیا تھا، ملزم نے دیگر دہشت گردوں کے ساتھ آرمی کیمپ پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

تفتیشی افسر  کے مطابق ملزم نے 14 اگست 2023 کو آرمی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا، ملزم نے سے تفتیش کی ضرورت ہے 30 دن کی جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے چار دن کی جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کیا۔

مقبول خبریں