پنجاب میں امراض قلب کے لئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکن ڈاکٹرزانٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک کے لئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجی کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے۔
خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراخ سے انجیوپلاسٹی، اسٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔ چلڈرن، نشتر اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی جبکہ رخسانہ فاؤنڈیشن نے ہیلتھ اور تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹراویسکولر سرجری کے لئے جدید طبی آلات کی خریداری کیلئے اقدامات کی ہدایت دے دی ہے۔