ستھرا پنجاب پروگرام کی شہرت گلف ممالک تک جا پہنچی جب کہ عالمی جریدوں بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ کے بعد گلف نیوز نے ستھرا پنجاب کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ کا نظام قرار دے دیا۔
گلف نیوز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلائمیٹ اسمارٹ اربن گورننس میں نیا عالمی معیار قائم کر دیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام یہ ثابت کرتا ہے کہ جدت صرف ترقی یافتہ ممالک تک محدود نہیں، 50 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے روزانہ 30 ہزار گاڑیاں، 1.5 لاکھ ورکرز فیلڈ میں نکلتے ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق ورکرز اور گاڑیوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ساتھ جامع آپریشن تمام دنیا کیلئے مثالی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو باعزت روزگار، منصفانہ اجرت، یونیفارم اور سیفٹی اسٹینڈرڈز مہیا کئے جا رہے ہیں، ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز کو KPIs بیسڈ پیمنٹ شفافیت اور کارکردگی میں اضافے کی بہترین مثال ہے۔
گلف نیوز کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام مضبوط کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عوامی شرکت کو یقینی بنا رہا ہے، محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر 5 میگاواٹ سولر پارک اور اربن فارسٹ پر ورکنگ جاری ہے، مستقبل میں ری سائیکلنگ پلانٹس، 25 میگا واٹ ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ اور دیگر ویسٹ ٹو ویلیو کے پراجیکٹس انٹرنیشنل انوسٹرز کی توجہ کا مرکز ہیں۔
گلف نیوز نے کہا کہ یو این ای پی اور جی جی جی آئی کے اشتراک سے کاربن مارکیٹ کے مطابق لینڈفلز کی تیاری جاری ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے سالانہ 60,000 تا 90,000 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی، ستھرا پنجاب مشینری اور ٹیکنالوجی کی مقامی طور پر تیاری سے ملکی مہارت اور لوکل انڈسٹری کو فروغ ملا ہے۔
ستھرا پنجاب کی SGS سے تصدیق اور ISO سرٹیفیکیشنز سے، پنجاب کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ گلوبل ساؤتھ بڑے پیمانے پر، ٹیکنالوجی سے لیس عوامی خدمات کی فراہمی میں قیادت کر سکتا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام نے یہ ثابت کر دیا کہ مضبوط سیاسی قیادت کس طرح کسی بھی خواب کو مکمل حقیقت میں بدل سکتی ہے۔