ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اب کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی سوال یا مؤقف سامنے نہیں آیا


ویب ڈیسک January 03, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق جاری بحث پر مختصر مگر واضح ردعمل دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کی جانب سے جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اس وقت کہاں موجود ہے تو محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے‘‘۔

ذرائع کے مطابق حالیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق کوئی بات زیر بحث نہیں آئی۔ اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی سوال یا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے باقاعدہ ایجنڈے میں بھی ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی شامل نہیں تھی جس کے باعث اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا جا رہا ہے۔

 

مقبول خبریں