’اس میں شاہ رخ خان کا کوئی قصور نہیں‘، سابق بھارتی کرکٹر میدان میں آگئے

بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاہ رخ خان کو بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ریلیز کرنے کا کہا تھا


ویب ڈیسک January 03, 2026

سابق بھارتی کرکٹر مدن لال نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) سے بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کا کہنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر خاموشی توڑ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مدن لال نے کے کے آر کے شریک مالک اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کی ٹیم سلیکشن میں شاہ رخ خان کا کوئی قصور نہیں۔

بھارت کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی نے واضح کیا کہ اس معاملے میں شاہ رخ خان کو نہیں کھینچنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم سلیکشن کے امور کی ذمہ داری فرنچائز کی کرکٹن انتظامیہ دیکھتی ہے۔ اس میں شاہ رخ خان کا کوئی قصور نہیں، ان کے پاس ٹیم ہے جو کھلاڑی چنتی ہے۔

واضح رہے ہفتے کے روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان کو بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کے لیے کہا تھا۔

مقبول خبریں