حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکراتی عمل زیادہ چلتا نظر نہیں آرہا، رہنما پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات چاہتے ہیں مگر بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے، قمر زمان کائرہ


ویب ڈیسک January 03, 2026

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ تو مذاکرات چاہتے ہیں لیکن اس میں رکاوٹ خود  بانی پی ٹی آئی ہیں، دونوں طرف ڈیڈ لاک ہے اس کی وجہ سے مجھے یہ عمل چلتا نظر نہیں آرہا۔

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں رکاوٹ خود  بانی پی ٹی آئی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ  تو مذاکرات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی  سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کی اسپیس پیدا کرے۔

انہوں نے  کہا کہ دونوں فریق ڈیڈ لاک کے ذریعے اپنا راستہ نکالنا چاہتے ہیں تاہم مذاکرات  کا عمل چلتے ہوئے مجھے نظر نہیں آتا کیونکہ بانی کہتے ہیں کہ سیاستدانوں سے مذاکرات نہیں کرنے جبکہ ادارے ان سے مذاکرات کریں گے نہیں۔

قمر زمان کائرہ نے  کہا کہ بانی کوئی حادثہ چاہتے ہیں، کوئی  عوامی دباو اٹھے اور حکومت مجبور ہو جائے، سہیل آفریدی کو اس لیے لائے کہ یہ  تصادم  زیادہ بہتر کریں گے، پی ٹی آئی والے  سب سے ہی  تصادم چاہتے ہیں۔

رہنما  پیپلز پارٹی  قمر زمان کائرہ  نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تحریک چلانے  کی پوزیشن میں نہیں ہے، میں نہیں سمجھتا کہ وہ حکومت کے لیے بڑا امتحان کھڑا کر سکیں گے ، وہ  حکومت  نہیں بلکہ سیاست کے لیے بحران کھڑا  کر رہے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی دباو نہیں بڑھا سکی اس لیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، عوامی دباو سے حکومت پر دباؤ بڑھانے میں  پی ٹی آئی ناکام ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات  ناگزیر ہیں، یہ طے ہے کہ مذاکرات نہ ہوں تو جمہوریت  ڈی ریل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، مذاکرات سے  کب کسی نے انکار کیا ہے۔

۔رہنما  پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ  آنا  یا ملک کے کسی بھی حصے میں  جانا سہیل آفریدی کا حق ہے،  ہماری حکومت  ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ لاہور دورے میں جو گفتگو ہوئی وہ مناسب نہیں  تھی ہماری  جماعت کی طرف سے  وزیر اعلیٰ کے پی کو دورے کی دعوت ہوگی۔

مقبول خبریں