ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

اس اقدام کو سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں لیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک January 04, 2026

اسٹار لنک اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی وینزویلا میں محدود مدت کے لیے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی۔

اسٹارلنک، جو اسپیس ایکس کی ملکیت ہے، وینزویلا کے لوگوں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ مفت فراہم کرے گا تاکہ وہ مسلسل رابطے میں رہ سکیں۔

یہ مفت سروس 3 فروری 2026 تک دستیاب رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک مختصر پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے وینزویلا کے عوام کے ساتھ حمایت میں۔

اس اقدام کو سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں لیا جا رہا ہے، کیونکہ وینزویلا میں حالیہ دنوں میں حالات غیر مستحکم رہے ہیں۔

یہ اقدام اسٹارلنک کے سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وینزویلا میں انٹرنیٹ کی سہولت موجودہ حالات کے باوجود برقرار رہے۔

مقبول خبریں