نیویارک:
امریکی افواج کے ہاتھوں گرفتار وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو آج مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان پر منشیات کی عالمی اسمگلنگ اور دہشت گردی کی سرپرستی کے سنگین الزامات زیر سماعت آئیں گے۔
امریکی پراسیکیوٹرز کا دعویٰ ہے کہ مادورو نے اپنے دور حکومت میں ملک کو منشیات کے کارٹیلز کا اڈہ بنا دیا تھا۔
اتوار کی شام مادورو کو خصوصی طیارے سے نیویارک لایا گیا تھا اور براہ راست شہر کی ایک انتہائی محفوظ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکی خصوصی فورسز نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس پر حملہ کر کے مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد دونوں کو فوری طور پر امریکا منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب بروکلین کے حراستی مرکز کے سامنے سینکڑوں مظاہرین جمع ہو گئے جنہوں نے امریکی مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے صدر مادورو کے حق میں نعرے لگائے اور امریکی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔