بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد موسم، درجہ حرارت منفی سطح پر پہنچ گیا

کوئٹہ سمیت بالائی اضلاع میں شدید سرد موسم نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے


ویب ڈیسک January 05, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بالائی اضلاع میں شدید سرد موسم نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری رہا جبکہ ژوب میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی اور وسطی اضلاع میں موسم نسبتاً کم سرد رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نوکنڈی میں پارہ 3 ڈگری جبکہ چمن میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ساحلی علاقوں میں سردی کی شدت کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری جبکہ جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد اور خشک موسم کے تسلسل کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں