کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر باپ کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزم عرفان کو 10 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ نا ہونا اور تفتیش میں اہم شواہد جمع نہ کرنے پر سزا میں نرمی کی گئی۔
عدالت نے دفاع کی طرف سے جائیداد ہتھیانے کے لیئے جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دلیل مسترد کردی۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ماں اپنی بیٹی کو جھوٹے الزام میں کبھی نہیں الجھائے گی۔ استغاثہ کے مطابق واقعہ ستمبر 2023 میں کورنگی کے علاقے میں پیش آیا۔