کس اسمارٹ فون کا نئے سال کا آغاز دھماکے دار رہا؟ جانیے

2026 کے آغاز میں ہی دو نئے اسمارٹ فونز نے دھوم مچا دی


ویب ڈیسک January 05, 2026

ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سال 2026 کا آغاز ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے سام سنگ کو پہلی پوزیشن سے محروم کر کے کیا ہے۔

سالِ نو کے پہلے ہفتے کے ٹرینڈنگ ڈیوائسز کی فہرست درج ذیل ہے:

جاری کی گئی فہرست میں شیاؤمی 17 الٹرا فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایپل آئی فون 17 پرو میکس چوتھی، آنر وِن فائیو جی (نئی انٹری) پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

ون پلس 15 فائیو جی ساتویں، شیاؤمی 17 پرو میکس آٹھویں، آئی فون 17 نویں جبکہ شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو+ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مقبول خبریں