رنچھوڑ لائن، دو دکانوں میں آگ لگنے سے سارا سامان جل کر رکھ ہو گیا

آگ کے ایم سی کے نالے پر قائم دکانوں میں لگی تھی


اسٹاف رپورٹر January 06, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے رنچھوڑ لائن میں بھورا پیر پھول گلی میں واقع دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دکانوں میں رکھا گیا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ موٹرسائیکل مکینک اور اسپیئر پارٹس کی دکان میں لگی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ کے ایم سی کے نالے پر قائم دکانوں میں لگی تھی۔ آتشزدگی کے وقت دونوں دکانیں بند تھیں، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق آگ کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے سے دو دکانیں اور ان میں موجود سامان مکمل طور پر جل گیا۔

مقبول خبریں