یہ تو سب جانتے ہیں کہ دہی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے تاہم اس کے مکمل فائدے تب ہی حاصل ہوتے ہیں جب اسے صحیح وقت پر صحیح مقدار میں استعمال کیا جائے۔
غذائی ماہرین کے مطابق رات کو دہی کھانا ہاضمے کی سستی، بلغم، جوڑوں کے درد اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ یہ ٹھنڈی تاثیر رکھتی ہے اور جسم زہریلا مواد پیدا کر سکتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق دہی کھانے کا بہترین وقت صبح یا دوپہر ہے جبکہ رات میں اس کا استعمال سانس کے مریضوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
رات کے وقت دہی کھانے کے ممکنہ نقصانات درج ذیل ہیں:
- ہاضمے میں خرابی: رات کے وقت نظام ہاضمہ سست ہوتا ہے اس لیے دہی کھانے سے پیٹ میں گیس یا ہاضمے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
- بلغم اور سوجن: دہی کی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے یہ بلغم پیدا کر سکتی ہے اور جوڑوں میں درد یا جسم میں سوجن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
- وزن میں اضافہ: رات کو دہی کا استعمال کیلوریز بڑھا کر وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
- کولیسٹرول: رات کے وقت دہی کھانا کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
- سانس کے مسائل: دہی کا رات کو استعمال ان افراد کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے جو پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوں۔