ملک کی صفِ اوّل کی سیمنٹ ساز کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ نے پاکستان کی سب سے بڑی سنگل یومیہ کلنکر لائن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی کلنکر لائن کی یومیہ پیداواری صلاحیت 11 ہزار ٹن ہوگی، جو ملکی صنعتی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ 11 ہزار ٹن یومیہ صلاحیت کی حامل نئی کلنکر لائن ملکی صنعتی شعبے میں ایک نمایاں اور تاریخی اضافہ ثابت ہوگی۔
کلنکر صلاحیت میں اضافہ سیمنٹ سیکٹر کی لاگت مؤثر بنانے اور بڑھتی ہوئی تعمیراتی طلب کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ توسیع پاکستان کے تعمیراتی اور انفرا اسٹرکچر شعبے کے لیے مضبوط سپلائی بنیاد فراہم کرے گی۔
ڈی جی سیمنٹ ملک بھر میں متعدد پیداواری یونٹس کے ذریعے کلنکر اور مختلف اقسام کے سیمنٹ کی تیاری میں سرگرم ہے۔ ملکی صنعت میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی سمت، استحکام اور طویل المدتی ترقی پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کی سرمایہ دوست پالیسیوں اور صنعتی سہولت کاری کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کے صنعتی شعبے میں بڑی توسیعی پیش رفت بھی ہو رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی دور اندیش معاشی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کے باعث بڑھتا کاروباری اعتماد پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے۔ اصلاحاتی تسلسل، پالیسی ہم آہنگی اور بہتر کاروباری ماحول کے نتیجے میں بڑے صنعتی ادارے توسیعی سرمایہ کاری کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول کے باعث پاکستان میں صنعتی توسیع، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معاشی بحالی کا عمل مسلسل تیز ہو رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز قیادت کے باعث پاکستان کا سرمایہ کاری منظرنامہ ایک نئے، مستحکم اور پُراعتماد دور میں داخل ہو چکا ہے۔