راولپنڈی، پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم

دھرنا ختم ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں


ویب ڈیسک January 06, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔

راولپنڈی پولیس نے دھرنا شرکاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران کی ان سے ملاقات کروائی جائے گی۔

مذاکرات کی کامیابی کے بعد علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی سمیت تمام رہنما دھرنا ختم کر کے واپس روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ بھی احتجاج ختم ہونے کے بعد روانہ ہو گئے۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں جس سے ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ دھرنا شرکاء نے بھی مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں