کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر گرلز اسکول کے قریب دستی بم حملہ ناکام

اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا


ویب ڈیسک January 06, 2026

کوئٹہ:

شہر کے مصروف علاقے جوائنٹ روڈ پر اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کے قریب دستی بم پھینک دیا۔

خوش قسمتی سے پھینکا گیا دستی بم دھماکے سے پھٹ نہ سکا، جس کے باعث ایک بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ جوائنٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے گرلز اسکول کے نزدیک دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک معطل کر دی گئی۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے دستی بم کو اپنی تحویل میں لے کر محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ 

مقبول خبریں