وینزویلا کے بعد ٹرمپ کا نیا ہدف، گرین لینڈ پر قبضے کیلئے عسکری آپریشن پر غور شروع

ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ اپنے دورِ حکومت میں ہی گرین لینڈ کے معاملے کو کسی نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں


ویب ڈیسک January 07, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے مختلف آپشنز پر سنجیدہ غور شروع کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس معاملے میں سفارتی اور دیگر راستوں کے ساتھ ساتھ عسکری آپشن پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا امریکa کی قومی سلامتی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اپنے موجودہ دورِ حکومت میں ہی گرین لینڈ کے معاملے کو کسی نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ اپنے مشیروں کے ساتھ مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق امریکی آپشنز میں ڈنمارک سے گرین لینڈ کو خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی (Free Association) کا معاہدہ کرنے جیسے امکانات شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق معاملہ تاحال بند نہیں ہوا، اور نیٹو ممالک کے بعض رہنماؤں کے تحفظات کے باوجود صدر ٹرمپ اس جزیرے کو حاصل کرنے کے لیے خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

مقبول خبریں