لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ان کی تدفین کے لیے ہزاروں افراد قصبہ بنی ولید پہنچے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی


ویب ڈیسک February 07, 2026

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیف الاسلام کو منگل کے روز قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی تدفین کے لیے ہزاروں افراد قصبہ بنی ولید پہنچے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق  سیف الاسلام قذافی، معمر قذافی کے سب سے نمایاں اور بااثر زندہ رہ جانے والے بیٹے سمجھے جاتے تھے اور لیبیا کی سیاست میں ان کا نام طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا۔

واضح رہے کہ بنی ولید کو قذافی خاندان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں جنازے میں شریک ہزاروں افراد نے مرحوم کے حق میں نعرے بھی لگائے اور ان کے لیے دعا بھی کی۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل چارافراد نےکیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرارہوگئے،لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نےان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کےحوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے،سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔

مقبول خبریں