بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعے پر شاہد آفریدی کا ریاست پاکستان سے بڑا مطالبہ

بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے اُنھیں قوم کے سامنے رکھا جائے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک February 07, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ریاست پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

شاہد آفریدی  نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد آج اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کاروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹویٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے اُنھیں قوم کے سامنے رکھا جائے اور قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات بھی ضروری ہیں وہ فورً اکیے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد خود کش دھماکے میں کمسن بچوں سمیت 32 افراد شہید جبکہ 162 زخمی ہوئے جن میں سے 29 کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبول خبریں