چینی زرعی ماہرین کا یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا دورہ

کاروباری شراکت داری اور ٹیکنالوجی منتقلی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط


ویب ڈیسک February 07, 2026

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان عالمی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔

چینی زرعی ماہرین اور صنعت کے رہنماؤں نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں فارم ویلیو چین میں کاروباری شراکت داری اور ٹیکنالوجی منتقلی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی چین کو چاول برآمدات 62 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ نمک کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی فارما برآمدات 2025  میں 11 ملین ڈالر  سے تجاوز کر گئیں۔

ملکی برآمدات میں اضافہ معیشت کے استحکام، روزگار اور اقتصادی خودانحصاری میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

مقبول خبریں