لاہور:
پنجاب حکومت کا بسنت کے تینوں روز ینگو کے ذریعے یومیہ 60 ہزار مفت رائڈز فراہم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔
پنجاب حکومت اور ینگو کے درمیان بسنت کے تین دنوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار مفت رکشہ رائڈز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا تاہم حکومتی اعلان کے برعکس شہریوں کو ینگو رکشہ سروس مفت فراہم نہیں کی جا سکی۔
ینگو رکشہ سروس استعمال کرنے والے مسافروں سے باقاعدہ کرایہ وصول کیا گیا جس کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، اندرون شہر بھی ینگو رائڈ کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور فری رائڈ کا اعلان صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوا ہے۔
ینگو رکشہ ڈرائیور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فری رائڈ سے متعلق کوئی حکم نہیں ملا، مسافروں سے مکمل کرایہ ہی وصول کیا جارہا ہے۔