ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دیدی

روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، اسکاٹ لینڈ 183 رنز کے تعاقب میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


اسپورٹس ڈیسک February 07, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈنز گارڈن میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت 183 رنز کے تعاقب میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام بروس 35، جارج میونسے 19، برینڈن مک میولن 14، میتھیو کراس 11، مائیکل جونز 1 جبکہ مائیکل لیسک، اولیور ڈیوڈسن وار سفیان شریف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ شمار جوزف اور گداکیش موتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ شمرون ہٹمایر 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کری نے 2 جبکہ سفیان شریف، اولیور ڈیوڈسن اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں