ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: نیپال کے خلاف پاکستان اے 168 رنز پر ڈھیر

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک November 24, 2026
(فوٹو: فائل)

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان اے کی ٹیم نیپال کے خلاف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوحا میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے روحیل نظیر 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز 28، احمد دانیال 16، حیدر علی 15، معاذ صداقت 13، کپتان عبدالصمد 13، شمائل حسین 6، محمد حسنین 4 جبکہ فرحان یوسف، محمد عمران اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیپال کی جانب سے راشد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیک گوتم نے 2 اور سندیپ لمیچانے اور کُشل بھُرتل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔