ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دیدی

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ورون چکرورتی نے 1 کھلاڑی آؤٹ کیا


ویب ڈیسک February 07, 2026
(تصویر: آئی سی سی)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا کی ٹیم  162 رنز کے تعاقب میں 20مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا سکی۔

امریکا کی جانب سے شُبھم رنجانے 37رنز بنا کرنمایاں رہے۔ سنجے کرشنامورتی 37 ، ملند کمار 34، محمد محسن 8، آندرے گوس 6، سیتیجا مُکاملا 2  جبکہ کپتان مونانک پٹیل اور ہرمیت سنگھ 0، 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ورون چکرورتی نے 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے قبل امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادو نے ناقابلِ شکست 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ تلک ورما 25، ایشان کشن 20، اکشر پٹیل 14، رنکو سنگھ 6، ہاردک پانڈیا 5، ارشدیپ سنگھ 4 جبکہ ابھیشیک شرما اور شیوم ڈوبے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وائک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرمیت سنگھ نے 2 جبکہ محمد محسن اور علی خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں