ہنگو میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار زخمی

زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے، ڈی پی او


ویب ڈیسک February 07, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ضلعی پولیس آفیسر خان زیب مہمند نے بتایا کہ ہنگو میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشتگردوں نے پولیس وین پر حملہ کیا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے سخت کردیے ہیں۔

مقبول خبریں