پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اندرون لاہور کا دورہ کیا اور دوستوں کے ساتھ بسنت منائی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بسنت کے حوالے سے اپنے قریبی دوستوں اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے گھر پہنچے۔
نواز شریف نے دوستوں کے گھر جاکر چھت پر بیٹھ کر پتنگ بازی کا مشاہدہ کیا اور بسنت سے خوب محظوظ ہوئے۔
اس کے علاوہ وہ ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے گھر پر بھی گئے۔
علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کے موقع پر فیملی کے ہمراہ پتنگ اُڑا کر بسنت کی خوشیوں میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ بسنت کی بحالی جرات مندانہ اور مشکل فیصلہ تھا، جس کی وجہ سے 25 سال بعد لاہور کا آسمان رنگ برنگی پتنوں سے سج گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمیشہ عوامی خوشی اور تحفظ کو سامنے رکھ کر مشکل فیصلے کرتی ہیں۔