نیدرلینڈز کے بولر پال وین میکیرن نے پاکستان سے شکست کے بعد کہا ہے کہ آج کا کھیل پاکستان نہیں جیتا بلکہ ہم خود اپنے آپ کے خلاف ہار گئے ہیں۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اوپنر میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی۔
میچ کے متعلق بات کرتے ہوئے وین میکیرن کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز آج بہتر ٹیم تھی بالخصوص بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں۔ نیدرلینڈز جیت کی مستحق تھی اور ٹیم کو آج پاکستان کو شکست دینی چاہیے تھی۔ یہ شرمناک ہے لیکن جو ہے وہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس بات پر تعریف بنتی ہے کہ وہ گیم کو آگے تک لے کر گئے۔ شاید نیدرلینڈز کو بھی ایسا کرنا چاہیے تھا۔