لاہور کی بسنت میں امریکی سفیر کی بھی وفد کے ہمراہ شرکت

امریکی سفارت خانے وفد نے پتنگ بازی کی اور خوب محظوظ بھی ہوئے


ویب ڈیسک February 08, 2026

امریکی وفد بھی بسنت منانے کیلیے لاہور پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں وفد بسنت منانے کیلیے پہنچا۔

وفد میں قونصل جنرل لاہور اسٹیٹسن سینڈ رز ، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جان مارک پومرشییم شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب بھرت نے امریکی وفد کا استقبال کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری نے امریکی وفد کو بسنت فیسٹیول کی تقریبات پر بریفنگ دی جس پر امریکی وفد نے بسنت کے انعقاد کی ستائش کی۔

اس موقع پر امریکی سفارت خانے وفد نے پتنگ بازی کی اور خوب محظوظ بھی ہوئے۔

مقبول خبریں