لاہور میں شاہدرہ کے علاقہ میں ایک بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ عمار کے نام سے ہوئی ہے۔ عمار بارہ دری روڈ پر پتنگ لوٹنے کے چکر میں گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوا۔
دس سالہ عمار چھت سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈور پھرنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ بچے کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے۔
بچہ سائیکل چلا رہا تھا کہ اس کے گلے پر ڈور پھر گئی۔ بچے کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بچے کو فوری طبی امداد دی گئی۔ زخمی بچے کے گلے پر ٹانکیں لگے ہیں۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔