آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، گلبدین نائب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
صادق اللہ اتل 29، رحمان اللہ گرباز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ درویش رسولی 20، ابراہیم زادران 10 اور عظمت اللہ عمر زئی 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے لوکی فرگوسن نے 2، میٹ ہینری، جیکب ڈفی اور رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کیوی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹم سیفرٹ نے 65 اور گلین فلپس نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
مارک چیپمین 28، فن ایلن 1 رن اور رچن رویندرا صفر پر آوٹ ہوئے، ڈیرل مچل نے 25 اور کپتان مچل سینٹنر نے 17 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا۔
افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان نے 2، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان اور محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔