بیرونِ ملک بھارتی نژاد افراد پر سنگین الزامات، عالمی رپورٹس میں چونکا دینے والے انکشافات

بھارتی نژاد افراد پر جنسی جرائم، منشیات اسمگلنگ، فراڈ، اغوا، منی لانڈرنگ اور تشدد جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک February 08, 2026

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرونِ ممالک میں بھارتی نژاد افراد سے متعلق گرفتاریوں، تحقیقات اور ملک بدری کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی امیگریشن ڈیٹا بیس میں اعلیٰ ترجیحی مجرمانہ مقدمات کی فہرست میں 89 بھارتی نژاد افراد کے نام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ان افراد کے نام اور ان پر عائد الزامات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان بھارتی نژاد افراد پر جنسی جرائم، منشیات اسمگلنگ، فراڈ، اغوا، منی لانڈرنگ اور تشدد جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ادھر انڈین ایکسپریس نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 کے دوران امریکا نے 3,800 غیر قانونی بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا، جو حالیہ برسوں میں ایک نمایاں تعداد بتائی جا رہی ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارت میں بڑھتے جرائم، سماجی عدم استحکام اور عدالتی نظام پر اٹھنے والے سوالات عالمی سطح پر بھارتی معاشرے کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان واقعات نے بھارت کے لیے سفارتی اور سماجی سطح پر نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔

مقبول خبریں