ٹھٹھہ؛ چلتی ہوئی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق

بہاءالدین زکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی آ رہی تھی


ویب ڈیسک February 08, 2026

جنگ شاہی کے قریب رن پٹھانی کے مقام پر چلتی ہوئی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاءالدین زکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی آ رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں