پاکستان غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کرے گا جب کہ اس نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، پاکستان کی جانب سے وزیراعظم یا نائب وزیراعظم اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں غزہ کی صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔