گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے سینئر صحافی بلال غوری کا بیان سامنے آگیا۔
بلال غوری ایک سینئر پاکستانی صحافی، کالم نگار، اینکر اور میڈیا پرسن ہیں جو مختلف قومی سیاسی، معاشرتی اور عدلیہ سے متعلق معاملات پر اپنے تبصرے اور کالمز کے لیے جانے جاتے ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں اور اپنے خیالات، تبصروں اور خبروں پر مبنی پوسٹس بناتے رہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بلال غوری کو کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا جب وہ بنگلہ دیش کے انتخابات کی کوریج کے لیے ڈھاکہ جانے والے تھے۔
اب اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب میں بالکل خیریت سے ہوں اور انشااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکہ پہنچوں گا۔
بلال غوری نے لکھا کہ اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ہے، شکریہ۔