ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیپال کو4 رنز سے شکست دے دی

دونوں ٹیمیں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں


ویب ڈیسک February 08, 2026

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

جیکب بیتھل 55 اور کپتان ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیک نے 39، جوز بٹلر نے 26 رنز اسکور کیے۔

نیپال کی طرف سے دپیندرا سنگھ اور نندن یادیو نے 2، 2، شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں  نیپال کی ٹیم مقررہ  20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی، آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم  ٹیم آخری اوور  میں صرف 5 رنز بناسکی۔

نیپال کی جانب سے دپیندرا سنگھ 44 جبکہ روہت اور لوکیش بام 39، 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ:

فل سالٹ، جوز بٹلر (وکٹ کیپر)، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک (کپتان)، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، جوفرا آرچر، عادل رشید، لیوک ووڈ

نیپال:

آصف شیخ (وکٹ کیپر)، کشال بھرتیل، روہت پاؤڈیل (کپتان)، دیپیندر ائری، عارف شیخ، لوکیش بام، گلشن جھا، کرن کے سی، سندیپ لامیچانے، نندن یادو، شیر ملا

مقبول خبریں