پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت جاری قومی چیلنج کپ ٹورنامنٹ کی کوارٹر لائن اپ مکمل

اتوار کو پاکستان نیوی اور  میمسنز نے بغیر کسی گول کے مقابلہ برابر رہنے کے باوجود کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی


زبیر نذیر خان February 08, 2026

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت جاری قومی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی کوارٹر لائن اپ مکمل ہو گئی۔

 گروپ مرحلے کے آخری دن اتوار کو پاکستان نیوی اور  میمسنز نے بغیر کسی گول کے مقابلہ برابر رہنے کے باوجود کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،گروپ بی میں دفاعی چیمپین پاکستان واپڈا نے علی رضا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ہزارہ کوئلہ کو 5گول سے ہرا دیا۔

گروپ سی میں پاکستان آرمی نے انٹرنیشنل سپلائی کمپنی 0-2 اور گروپ ڈی میں ایس اے گارڈنز نے نمزو کو 0-1سے قابو کر لیا۔

کوارٹر فائنل میں کے آر ایل کامیمسنز ،واپڈا کا پی اے ایف،پاکستان آرمی کا نمزو اور ایس اے گارڈنز کا انٹرنیشنل سپلائی کمپنی سے مقابلہ ہوگا۔

مقبول خبریں