ستارے کی باقیات اگلنے والے بلیک ہول کی نشاندہی

سائنس دانوں نے اس مظہر کو خلائی بد ہضمی قرار دیا ہے


ویب ڈیسک February 09, 2026

ماہرینِ فلکیات نے خلا میں ایک بلیک ہول کی نشان دہی کی ہے جو توانائی سے بھرپور جیٹ خارج کر رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کائنات میں دیکھی جانے والی روشن ترین اِجرام میں سے ایک ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ بلیک ہول ’ڈیتھ اسٹار‘ (اسٹار وارز کا ایک تصوراتی اسپیس کرافٹ جو سیاروں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا) سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

’جیٹی مک جیٹ فیس‘ کی عرفیت پانے والا (جس کا آفیشل نام AT2018hyz) یہ جیٹ زمین سے 66 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

یہ ایک سپر میسیو بلیک ہول سے خارج ہو رہا ہے جس سے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خلائی بدہضمی کا معاملہ ہے اور بلیک ہول ڈکار کی صورت میں اس ستارے کی باقیات اُگل رہا ہے جس کو وہ چار برس قبل نگل گیا تھا۔

مقبول خبریں