بسنت کا اختتام امن کی شمعوں کے نام، لاہوریوں نے ذمہ داری کا عملی ثبوت دے دیا، عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور اور پورے پنجاب کی خوشیوں کی محافظ ہیں، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک February 08, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

بسنت کے تیسرے اور آخری روز شہر کی فضاؤں میں امن اور امید کی شمعیں روشن کی گئیں، جنہوں نے آسمان کو خوبصورت مناظر سے سجا دیا۔

اختتامی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امن، یکجہتی اور خوشیوں کے پیغام کو عام کیا۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ امید کی یہ شمعیں آئندہ برس بسنت کی مزید خوشیاں لے کر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کر کے ثابت کیا کہ وہ اپنے تہوار اور ثقافتی ورثے کا تحفظ خود بھی کر سکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور اور پورے پنجاب کی خوشیوں کی محافظ ہیں، جن کی ہدایات پر بسنت کے انتظامات کو مؤثر اور محفوظ بنایا گیا۔

انہوں نے شہریوں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کا یہ پرامن انعقاد آئندہ برسوں کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔

شہرِ لاہور کی فضا میں روشن ہونے والی امن کی شمعوں نے محبت، بھائی چارے اور امید کا پیغام عام کیا۔

مقبول خبریں