کراچی پورٹ پر کنٹینرز سے تقریباََ 41 کلو منشیات برآمد

ملک کو منشیات اسمگلرز سے بچانے میں اے این ایف کی لگن اور جرات قابل تعریف ہے


ویب ڈیسک February 09, 2026

کراچی پورٹ پر اے این ایف کی بڑی کارروائی میں جنوبی امریکا سے آنے والے کنٹینرز سے تقریباََ41 کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے پورٹ کنٹرول یونٹ (پی سی یو) کی کراچی میں کامیاب کارروائی کی گئی جس نے منشیات اسمگلرز کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی پورٹ کے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 41 کلوگرام کوکین برآمد کی۔ 

منشیات برآمدگی جنوبی امریکا سے آنے والے آئرن ری میلٹیبل اسکریپ کے 3 کنٹینرز سے ہوئی۔

دسمبر 2025 میں ساؤتھ ایشیا پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر 47 کلوگرام کوکین کی بڑی برآمدگی کے بعد، اے این ایف کی جنوبی امریکی اسکریپ کنٹینرز کی سخت جانچ جاری ہے۔

مقبول خبریں