نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح سے متعلق کمنٹ نے ایک بار پھر سے ان کی شادی کی افواہوں کو جنم دے دیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر ان کے ایک کمنٹ پر رد عمل کے بعد دوبارہ زیرِ بحث آگئی ہیں، جس پر مداح حیران وپریشان ہیں۔
پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام سیلیبریٹی ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر نہایت متحرک رہتی ہیں اور اکثر مداحوں سے براہِ راست گفتگو کرتی نظر آتی ہیں جب کہ وہ اکثر اپنے بولڈ انداز کے باعث وہ اکثر تنازعات کا حصہ بھی بن جاتی ہیں۔

اس کے باوجود 28 سالہ اداکارہ کسی معاملے پر خاموش نہیں رہتیں اور عموماً ہر سوال کا کھل کر جواب دیتی ہیں اور ایسا ہی ایک موضوع ان کی شادی بھی ہے۔
نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
اگرچہ دونوں نے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی، تاہم اداکارہ کی عاصم کے کنسرٹس میں موجودگی، انسٹاگرام پر ان کے گانوں کا استعمال، ان کے گھر میں خاندانی تقریب میں شرکت نے ان افواہوں کو دوبارہ جنم دے دیا ہے۔
حال ہی میں عاصم کے گھر قوالی نائٹ میں شرکت کے بعد شادی کی چہ مگوئیاں مزید تیز ہو گئیں ہیں جب کہ ہانیہ نے ہمیشہ کی طرح مزاحیہ انداز میں مداحوں کو جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ اور عاصم رمضان میں شادی کرنے والے ہیں۔ ایک مداح نے براہِ راست سوال کیا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد؟
جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘
اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ مذاق کر رہی ہیں یا واقعی اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔