لاہور میں بسنت کے تیسرے روز چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے صحافی زین ملک کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
بسنت کے تیسرے روز چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے صحافی زین ملک کی نماز جنازہ D2 قبرستان گلشن راوی میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گلشن راوی کے رہائشی صحافی زین ملک مختلف چینلز میں رپورٹنگ کرتے رہے اور وہ لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر بھی تھے۔
پتنگ بازی کے دوران گرنے کے بعد زین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زین کے سر اور ہڈیوں کو شدید چوٹیں آئی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ واقعہ حادثاتی تھا، تاہم ان کی ناگہانی موت نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔