جوا پروموشن کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا 


ویب ڈیسک February 09, 2026

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی پرموشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت، ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

 

 

مقبول خبریں