حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے


ویب ڈیسک February 09, 2026

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پیش نہیں ہورہے تھے۔ 

عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مقبول خبریں