الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

امدادی سامان بذریعہ مصر فلسطینی بھائیوں تک پہنچایا جائے گا


ویب ڈیسک February 09, 2026

لاہور:

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی۔

100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا جو مصر کے راستے فلسطینی بھائیوں تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستانی بھائیوں کی جانب سے اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 2700 ٹن سے زائد سامان فلسطین بھجوایا جاچکا ہے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین اور دیگر نے لاہور ایئر پورٹ سے امدادی سامان روانہ کیا۔ انہوں نے کاوشوں پر این ڈی ایم اے اور الخدمت فاونڈیشن کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

 

مقبول خبریں