پانچ ہزار روپے واپس مانگنے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسنوکر کی گیند سے دوست پر تشدد کیا


ویب ڈیسک February 09, 2026

چنیوٹ:

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ادھار کی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا جہاں 5 ہزار روپے واپس مانگنے پر دوست نے دوست کو ہی قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے چاہ متو والا میں پیش آیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق محمد وقار نے اپنے دوست اسامہ کو پانچ ہزار روپے ادھار دیے لیکن ادھار کی رقم واپس مانگنے پر اسامہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسنوکر کی گیند سے تشدد کیا۔

محمد وقار کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقبول خبریں