عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔ میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہوئے تھے، نمایاں پیش رفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بنچ بنا دیا گیا۔ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جسطرح چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا کل احتجاج بھی چپ کرکے کیا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناو۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا، میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بڑا بیٹا جنونی ہے وہ بسنت کا شوقین ہے، لاہوری کو بسنت سے روکنا بڑا مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے۔
جنہوں نے کل دکانیں بند کرکے احتجاج کرنا انہوں نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے احتجاج نہیں کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا، کل کا احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔