بلدیہ ٹاؤن میں چھاپے کے دوران جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

فیکٹری کا مالک صدیق اور بیٹا زید صدیق  موقع پر سے فرار ہوگئے


ویب ڈیسک February 09, 2026

بلدیہ ٹاؤں بلوچ محلے میں جعلی ادویات بنانےوالی فیکٹری پرپولیس نے چھاپہ کر بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتاربھی کیا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن تھانے کے علاقے بلوچ محلے میں ضلع کیماڑی پولیس اور ایس آئی یو  پولیس نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ کر بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرکےفیکٹری میں کام کرنے والے تین ملزمان محمد احمد فاروقی ، محمد  فیضان اور زوہیب علی کوگرفتار کرلیا۔

جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری کا مالک صدیق اور بیٹا زید صدیق  موقع پر سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جعلی ادویات کے کارٹن برآمد کرلئے گئے ہیں۔  فرار ملزمان صدیق اور زید صدیق عرصہ دراز سے فیکٹری چلا رہے تھے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں۔

ملزم صدیق اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے۔

مقبول خبریں