ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اہم ٹیم کے کپتان میچ کے دوران زخمی، ایونٹ سے باہر ہونیکا خدشہ

حادثہ ایونٹ کے ساتویں میچ میں پیش آیا


ویب ڈیسک February 09, 2026

اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پُر مسرت آغاز کے موقع پر اٹلی کے کپتان وین میڈسن اپنے کندھے پر چوٹ لگوا بیٹھے۔

کولکتہ کے ایڈنز گارڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں اٹلی کے کپتان اسکاٹ لینڈ کے خلاف چوتھے اوور میں اپنا کندھا اتروا بیٹھے۔ انجری کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور اب ان کے باقی میچز میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

اٹلی کے کوچ جان ڈیویسن نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کندھا اتر گیا ہے۔ فزیو نے معاملات سنبھالنے کی کوشش کی لیکن کپتان کو چوٹ کی نوعیت دیکھنے کے لیے مزید اسکین کرانے ہوں گے۔

کوچ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کپتان کی باقی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ تاہم، وہ یہ نہیں کہیں گے کہ وہ باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

مقبول خبریں