روات انڈسٹریل اسٹیٹ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

شعلوں کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے فوم ملا پانی مسلسل استعمال کیا گیا


ویب ڈیسک February 10, 2026

راولپنڈی:

روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 16 گھنٹ بعد قابو پا لیا گیا۔

آگ بھڑکنے کے 16 گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فائر فائٹنگ کا آپریشن مکمل کر لیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق 21 ایمرجنسی گاڑیوں اور 80 سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں حصہ لیا۔

اب تک 4 لاکھ لیٹر سے زائد پانی استعمال کیا گیا جبکہ شعلوں کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے فوم ملا پانی مسلسل استعمال کیا گیا۔

شدید حرارت اور طویل دورانیے کی آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اس کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپریشن میں 21 گاڑیوں سمیت 80 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے اندر بڑی مقدار میں آتش گیر سامان موجود تھا جس کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق قریبی اضلاع سے بھی فائر ٹینڈرز اور اضافی عملہ طلب کیا گیا تھا تاکہ آگ پر مکمل قابو پایا جا سکے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقبول خبریں