پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیراہتمام پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کامیابی سے مکمل

ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے خطاب میں جدید ابھرتی ٹیکنالوجی پرروشنی ڈالی


ویب ڈیسک February 10, 2026

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیراہتمام پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک میں آئی ٹی سمیت تمام جدید علوم کے فروغ میں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ابھرتی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کیلئے پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکا تھون کا انعقاد کیا۔ 

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے خطاب میں جدید ابھرتی ٹیکنالوجی پرروشنی ڈالی۔ ڈاکٹرراجہ علی رضا انور نے کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی اب تیزی سے ایک تبدیلی کی قوت بنتی جارہی ہے جو کل کی دنیا کو تشکیل دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کا مقصد روایتی کمپیوٹنگ سسٹمز کی جگہ لینا نہیں بلکہ ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیزرز اینڈ آپڑانکس ڈاکٹرمنظوراکرام نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد ٹیکنالوجی پرآگہی پیدا کرنا اور عالمی چیلنجوں کے حل کیلئے کوانٹم الگورتھمزتیارکرنا تھا۔

ایونٹ میں کوانٹم الگورتھمز استعمال کرکے ٹی بی کی جلد تشخیص  کیلئے حل تیار کرنے والی ٹیم کو8لاکھ روپے نقد کا پہلا انعام دیا گیا۔

ایونٹ کے اختتام پرشرکاء نے اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سائنسی مہارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں